بلاگ

ہزاروں فٹ بلندی پر پھنسے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن

پھنسے 45 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کُل 110 افراد کیبل کار میں پھنس گئے تھے جن میں سے 65 افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ تاہم رات گہری ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کرنا پڑا تھا۔

کیبل کار میں پھنسے ہوئے افرا کی کل تعداد 33 ہے جن میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

ان تمام افراد نے رات ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر بسر کی اور اب وہ موسم کی ٹھیک ہونے اور ریسکیو آپریشن کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

حکام کا کہنا کہ ریسکیو آپریشن نہایت مشکل ہے اور ڈیڑھ گھنٹے میں 70 سے زائد افراد کو بچایا گیا۔

’اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کو معطل کرنا پڑا ہے۔‘

کیبل کار کی کمپنی کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی کیبل کارز میں پھنسے افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

’ان کے پاس پانی ہے اور رابطہ رکھنے کے لیے آلات بھی ہیں اور ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ ان کو بچانے میں وقت لگ سکتا ہے۔‘

اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر چالیس منٹ پر کیبل کارز پھنس گئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ 110 میں سے 48 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا جب 30 افراد جو کہ زمین کے قریب تھے نے ریسکیو عملے کی مدد نے زمین تک چھلانگ لگائی اور انھیں گاڑیوں کے ذریعے قریبی علاقے میں پہنچایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close