بلاگ
امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا
کوک اسٹوڈیو سیزن میں وہ قوالی ریلیز کردی گئی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا، جس میں معروف شہید قوال امجد صابری اور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے
تفصیلات کے مطابق 40 سال قبل امجد صابری کے والد غلام فرید صابری اور راحت فتح علی خان کے چچا نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا کلام ’’رنگ‘‘ کوک اسٹوڈیو میں ایک نئی طرز کےساتھ سامعین کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ کلام ’’رنگ‘‘ حضرت امیر خسرو نے تحریر کیا تھا جسے 40 سال قبل قوالی کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔
دو گھرانوں کے سپوتوں کو ملا کر ایک بار پھر اس ترانے کو نئے طرز پر پیش کیا گیا جس کا مقصد کلام کو مزید بہتر طریقے سے پیش کرنا تھا، جس میں امجد صابری کی آواز نے سحر طاری کردیا۔