روس کی اپاہج بچی عزم و ہمت کی نئی مثال
دنیا میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو جسمانی اعضاء مکمل نہ ہونے کے باوجود اسے کمزوری نہیں بناتے، اسی طرح روس میں بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی ننھی بچی ویسلینا نٹزین کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی جس میں اُس بچی کو پیروں سے کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے
روس میں رہنے والی ایک ماں المیرا نوٹزین نے اپنی بیٹی کی کھانا کھاتے وقت کی ویڈیو ریکارڈ کر کے فیس بک پر شیئر کی جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد شیئر اور کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
بغیر ہاتھوں کے پیدا ہونے والی بچی کی ماں نےاس بات کو عذر نہیں بنایا بلکہ اپنی بیٹی کو ہمت دیتے ہوئے ایسا حوصلہ دیا کہ اب وہ بھی زندگی سے لطف اندوز ہونے لگی ہے۔
ننھی بچی بغیر ہاتھوں کے کھانا کس طرح کھارہی ہے جسے دیکھنے والا ہر شخص جذباتی ہوا اور داد دیے بغیر نہ رہ سکا
ویسلینا کو جب ایک پاؤں سے کھانا کھانے میں دقت پیش آئی تو اُس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمچہ دوسرے پیر میں پکڑا اور دوبارہ کھانا شروع کردیا۔
لوگوں نے ویلسینا کو دنیا کی باہمت اور شخصیت قرار دیا ہے اور اُس کے بہترین مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے، اس ویڈیو کو ایک ہفتے میں کروڑوں لوگ دیکھ چکے اور 10 لاکھ سے زائد افراد اسے شیئر بھی کرچکے ہیں۔