بلاگ
ڈاکٹر کاانتظار کرتے مریض نے اپنی ہی آنکھ نکال لی
امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ایک شخص کو آنکھ نکال کر مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔ 54 سالہ ایڈورڈ مائیکل ڈورسی پر الزام ہے کہ اس نے مقامی میڈیکل سینٹر میں ایک ڈاکٹر کو اپنی پتھر کی آنکھ نکال کر کھینچ ماری تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مای¿یکل ڈورسی معائنے کیلئے میڈیکل سنٹر کی ایمر جنسی میں اپنی باری کا انتظارکررہا تھا کہ ڈاکٹر کی آمد میں تاخیر پر غصے میں آگیا، وقت گزاری کے لئے اس نے اپنی مصنوعی آنکھ نکالی اور اس سے کھیلنا شروع کردیا ،میڈیکل سنتٹر کے عملے نے اسے سمجھایا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور قریب موجود ڈاکٹر کو پتھر کی آنکھ دے ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔