بلاگ

شاعرمشرق کا139یوم پیدائش

علامہ محمد اقبال ؒ 9نومبر 1877ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم سیالکوٹ اور لاہور سے حاصل کی،اعلیٰ تعلیم یورپ سے حاصل کی ،شاعر مشرق نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ،  اردو اور فارسی میں شاعری کی اور متعدد کتابیں لکھیں جو آج  دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مصور پاکستان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کیلئے دنیا بھر میں آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا جبکہ نجی و سرکاری ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔

یوم اقبال پر بلوچستان ،سندھ اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،وفاق ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عام تعطیل نہیں ہوگی،سندھ حکومت نے یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم اقبال پر کوئی چھٹی نہیں اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close