بلاگ
کینسر کی تشخیص کے لیے مفت طبی کیمپ
پاکستان میں مختلف اقسام کےکینسر کی شرح تشویش ناک حد تک بلند ہو چکی ہے اور اس حوالے سے یہ ایشیا کا سر فہرست ملک ہے۔
ملک میں لاکھوں افراد چھاتی، جگر، پروسٹیٹ، منہ، ہونٹ اور اووری کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ یہ تمام کینسر پاکستان میں نہایت عام ہیں۔
کینسر ٹیسٹ کے علاوہ کیمپ میں مفت اسکریننگ، ہیمو گلوبن کی جانچ کا ٹیسٹ ایچ بی الیکٹرو فورسز، سیرم، بی 12، فولک ایسڈ، فیریٹن سمیت دیگر کئی ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے جبکہ شوگر اور بلڈ پریشر بھی چیک کروایا جاسکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں امراض خون کے 20 ماہرین پر مشتمل ٹیم موجود ہوگی جو مفت اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ یہ ماہرین مریضوں کے مکمل معائنے کے ساتھ انہیں مشورے بھی دیں گے۔
کیمپ رواں ہفتے اتوار کے روز صبح 9 سے شام 6 بجے تک فعال رہے گا۔