تجارت
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سستا کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے ایک ماہ کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کیلئے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44روپے برقرار رہے گی ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا جو اگلے ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گی۔