تجارت

پاک قطر معاہدے کے تحت ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا

کراچی : پاک قطر معاہدے کے تحت ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے والے جہازالقطارہ میں ایک لاکھ 50ہزار کیوبک میٹر ایل این جی موجود ہے ۔چیئرمین پورٹ قاسم آغاخان اختر نے کہاہے کہ ہر ماہ چار جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے اور پورٹ قاسم پر چار ٹرمینل لگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جہاز سات دن میں گیس سوئی سدرن کے نظام میں منتقل کرے گا ۔جہاز پاکستان اور قطر کے درمیان ہونے والے 15سالہ معاہدے کے تحت پاکستان پہنچاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close