تجارت
وفاقی حکومت کی عوام کو تحفہ دینے کی تیاری
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا تحفہ دینے کے لیئے بینظیر پیٹرول کارڈ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مجبوری سے نمٹنے کے لیئے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر پیٹرول کارڈ کے ذریعے رعایتی نرخ پر پیٹرول دینے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، محکمہ ایکسائز اور نادرا کے ڈیٹا سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔