تجارت
پاناما ہنگامے میں پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، وہ کام ہو گیا جسکی کسی کو توقع نہ تھی
کراچی: پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستان کے سرمایہ کار طبقے کیلئے اچھی خبر آگئی ، 3روز بعد سٹاک ایکسچینج میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بلآخر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 656پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیکس میں 656 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 44335 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں اضافے سے سرمایہ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے 10جولائی کے روز جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں انڈیکس کی قدر میں 2100سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔