اسلام آبادتجارت

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی

 اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی گی ہے، جس کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں گیس کے نرخ بڑھانے سے متعلق سمری میں قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023ء سے تجویز کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close