تجارت
ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ بدستور دباؤ کا شکار
شرح سود میں دوبارہ اضافے کی خبروں نے کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
گزشتہ روز (بدھ 8 مارچ ) کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 25 پیسے بڑھ کر 279 روپے 12 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا تھا۔
روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جمعرات (9 مارچ) کو بھی جاری ہے، چند ہی گھنٹوں کے دوران ڈالر کی قدر 3 روپے 88 پیسے بڑھ کر 283.50 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ بدستور دباؤ کا شکار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور شرح سود میں مزید اضافے کی خبروں کی وجہ سےڈالر کی خریداری کا رجحان ہے۔