تجارت

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2 روپےاضافے کے بعد  71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close