تجارتپنجاب

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، اطلاق جولائی سے ہوگا

لاہور: پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر مہینے ڈھائی، ڈھائی روپے بڑھائے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بجلی کی قیمتوں اور پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں اضافے کی تصدیق کردی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا، انہوں نے کہا کہ کچھ چھپانا نہیں چاہتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہمیں کچھ چھپانا نہیں چاہیے، کون سا ملک صرف بجلی کی مد میں 1300 ارب کی سبسڈی دیتا ہے، پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر مہینے ڈھائی، ڈھائی روپے بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم پر 215 ارب روپے کے ٹیکس لگانے سے ہچکچا رہے تھے، کس کا دل کرتا ہے بوجھ ڈالنے کا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close