ہر سال قربانی کے جانور تو مہنگے سے مہنگے ہو رہے ہیں جبکہ کھالیں کی قیمت کم ہورہی ہے
کوئٹہ میں جانوروں کی کھالوں کا کاروبار مندی کا شکار ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بکرے اور دنبے کی کھال 50 سے 10 روپے میں خریدی جا رہی ہے جبکہ گائے اور بیل کی کھال 1200 روپے میں خریدی جارہی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ہر سال قربانی کے جانور تو مہنگے سے مہنگے ہو رہے ہیں جبکہ کھالیں فروخت کرنے کے لیے چمڑا منڈی پہنچنے والے کھالوں کی قیمت خرید میں کمی سے پریشان ہیں۔
پچھلی با ر چھوٹی کھال 6 سے7 سو کی دی تھی، اس بار وہی کھال ہے 300 روپے کی، کھالوں کے خریدار کہتے ہیں کہ چمڑے کے بڑے تاجر وں کی جانب سے طلب کم ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت کھالوں کی خریداری نصف قیمت میں ہو رہی ہے۔