کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی، ڈالر 280 روپے پر خریدا گیا۔
ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر خریدنے کے لیے سرمایہ ختم ہوگیا جس کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کے کاؤنٹرز بند کر دیے گئے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے والوں کی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث ڈالر میں منتقل کیا گیا سرمایہ واپس آنا شروع ہوگیا۔
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ کھلنے پر کل ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔