تجارتسندھ

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

شہر قائد میں دودھ کی نئی سرکاری خوردہ قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

کمشنر کراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی خوردہ قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے لیٹر مقرر کردی ہے۔ یہ قیمت 6 فیصد چکنائی کے حامل بھینس کے دودھ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا فارم ریٹ 180 روپے ہے اور ہول سیل قیمت 188 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں دودھ خوردہ سطح پر پہلے ہی 230 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے ، سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close