تجارت

بھارتی ٹماٹروں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا ہولناک انکشاف

لاہور: بھارت سے درآمد کئے گئے ٹماٹر میں پانچ قسم کے انتہائی خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر میں 5 اقسام کا وائرس موجود ہے۔ بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے اور کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر میں ٹماٹو لیف کرل نیو دہلی وائرس، ٹماٹو ییلو لیف کرل وائرس، ٹماٹو اسپری وائرس (ککو مودائرس )، پیپینو موزیک وائرس اور بیگومو وائرس (ایس پی پی) کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، یہ وائرس بیماریاں ہیں، جن کی شناخت بھارت میں حال ہی میں ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی ٹماٹر کی درآمد سے سفید مکھی ان کو پھیلانے کا سبب بنتی اور اس سے ہماری کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچتا، بھارت سے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد ہونے سے 100 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے اور پاکستانی کاشتکار کے مالی مفاد کا تحفظ کی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close