اسلام آبادتجارت
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار ، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
تاہم مٹی کا تیل 3.82روپے کمی سے 211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے کمی کے ساتھ 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔