تجارتسندھ

فلورز ملز اور کمشنر کراچی کے کامیاب مذاکرات کے بعد آٹے کی قیمت میںکمی

کمشنر کراچی نے ہفتہ کو بیکری مالکان اور نان بائیوں کو بھی طلب کرلیا

 کمشنر کراچی کے فلورز ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی

ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں اور ملوں سے عوام کو آٹا سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ فائن آٹا کی 11 روپے کمی کے بعد ہول سیل قیمت 130 روپے اور ریٹیل 134 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 8 روپے کمی کے بعد ہول سیل قیمت 120 روپے اور ریٹیل 127 فی کلو مقرر ہوگئی۔

رواں ہفتے گندم 5 روپے فی کلو کمی کے بعد 105 روپے فی کلو ہوگئی، امپورٹڈ گندم 3 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 97 روپے فی کلو ہوگئی، آٹے اور میدے کی قیمت کا اثر بیکری آئٹمز اور تندوری نان روٹی پر بھی مرتب ہوگا۔

گندم اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی، ڈبل روٹی اور بیکری مصنوعات کے نرخ بھی کم ہوں گے جس کے لیے کمشنر کراچی نے ہفتہ کو بیکری مالکان اور نان بائیوں کو بھی طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close