تجارتسندھ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کی سطح پر آگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا رجحان جاری ہے۔

پیر کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے شروع ہوئی جب ڈالر 284 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں ڈالر کی قیمت 24 پیسے کے اضافے سے 284.55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 286 روپے پر آ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح سے تیزی کا رجحان ہے۔ بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 81 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 53204 پوائنٹس کی سطح سے ہوا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں 389 پوائنٹس کی تیزی آئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 53572 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close