تجارتسندھ

مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ریکارڈ

 ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41 اعشاریہ 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41 اعشاریہ 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا ء ضروریہ مہنگی جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں قدرتی گیس کی قیمت میں 480 فیصد، چائے 8 اعشاریہ 88 اور دال مسور 5 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 3 اعشاریہ 99 فیصد، لہسن 3 اعشاریہ 09 فیصد، نمک 2 اعشاریہ 93 فیصد اور آٹا 2 اعشاریہ 64 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی 2 اعشاریہ 03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 11 اعشاریہ 16 فیصد، چینی فی کلو 4 اعشاریہ 24 فیصد اور پیاز فی کلو 1 اعشاریہ 49 فیصد سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں 5 لیٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت صفر اعشاریہ 65 فیصد، ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت 1 اعشاریہ 39 فیصد، اپری چاول فی کلو صفر اعشاریہ 42 فیصد اور گڑ فی کلو صفر اعشاریہ 27 فیصد سستا ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close