تجارت
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی کے نرخوں میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا
کراچی: نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کیلئے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی، جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کیلئے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔