تجارتپاکستان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی جبکہ دسمبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close