تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 284 روپے 22 پیسے پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر44 پیسے سستا ہوکر 284.53 روپے پر آگیا تھا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی مجموعی طور پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں

ڈالرکی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close