Featuredتجارت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کتنا سستا ہوکر بند ہوا؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو نے کے بعد بند ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 284.14 روپے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں حیران کن تیزی دیکھنے میں آتی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی مرتبہ 64 ہزار کی نفسیاتی حد کو بھی چھو لیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر تھا جس میں دن بھر تیزی دیکھنے میں آتی رہی لیکن کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل اچانک سٹاک مارکیٹ ایک ہزار 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 6 پوائنٹس پر پہنچ گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ 64 ہزار کا ہدف حاصل کر لیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close