روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی
پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 36 پیسے کی کمی ہوگی، جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر283 روپے پرآگیا۔
یاد رہے کہ زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک میں ڈالر60 پیسے سستا ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر283 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرمیں مجموعی طور پر استحکام رہا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 10 دسمبر کو چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالرکی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ڈالر260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالرمزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔