اسلام آبادتجارت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع
اسلام آباد: عالمی سطح پر قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے
آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
او ایم سیز کے تخمینے ایکسچینج ریٹ اور موجودہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی شرحوں میں صفر ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہیں۔حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پی ایل اور جی ایس ٹی پر صفر کی شرح وصول کر رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔ آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔