کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔