۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے
حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
اس اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد اب صارفین بھاری گیس بلوں کے ساتھ اپنے دل بھی تھام رہے ہیں۔
گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
نومبر میں قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں۔
اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے، گیس کے اضافی بلوں نے نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے، گیزر تو چلتے نہیں، کیا اب تین وقت کا کھانا بھی نہ بنائیں۔