تجارت

امریکی ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر181.40 روپے پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالرکی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو ڈالر307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکوت اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سےڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close