تجارت

ڈیزل اب صرف پاکستان سٹیٹ آئل ہی درآمد کرسکے گا، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیزل اب صرف پاکستان سٹیٹ آئل ہی درآمد کرسکےگا، وزارت توانائی نے اوگرا کوڈیزل درآمد کےمعاملے پرمتفقہ فریم ورک تیار کرنےکی ہدایت کردی۔

خطمیں کہاگیا کہ اوگرا تیل کمپنیوں کے اتفاق رائے سےایک وسیع البنیاد فریم ورک تیار کرے،اگریہ اتفاق رائے ہوجاتا ہےتو یہ ملک اورآئل انڈسٹری کیلئےفائدہ مند ہے،

خط میں مزیدکہاگیاکہ متفقہ فریم ورک میں شامل ہونےوالی تیل کمپنیوں کے ناموں کی لسٹ بنائی جائے،ابتدائی مشاورت میں کمپنیوں نےمتعلقہ ایشوزاجاگر کئے ہیں جن کو دیکھا جانا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close