تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 48 پیسے کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر279.75 روپے پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23پیسے کم ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close