تجارت

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کے صارفین کے لئے گیس 435 روپے اور سوئی سدرن کے لئے 115 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی۔ نوٹیفکیشن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کی اوسط قیمت 1238.68 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، سوئی ناردرن کے صارفین سے 180 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔

سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت 1350.68 روپے سے بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جبکہ سوئی ناردرن کو صارفین سے 48 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close