امریکا،چین،برطانیہ سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست
امریکا،چین اور برطانیہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے ہیں۔
پاکستان بیوروبرائےشماریات کے اعدادوشمارکےمطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں امریکا کو مجموعی طورپر3.210 ارب روپےکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 10.05 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 3.569 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے دوسرا بڑا ملک رہا،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.726 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.53 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو1.194 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے برطانیہ تیسرابڑاملک رہا، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برطانیہ کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 1.187 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.163 ارب روپے تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق یواے ای کوجاری مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.169 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.86 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 821 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
پاکستانی برآمدات کےحوالہ سےجرمنی پانچواں بڑاملک رہا،مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جرمنی کوبرآمدات سےملک کو854.16 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.010 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔