تجارت

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

آل جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کےعلاوہ دس گرام سونےکے بھائو 771 روپے بڑھکر 189643 روپے ہوگئے ،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 3 ڈالر کے اضافے سے2106 ڈالر ہوگئے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close