تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

جیولرز کے مطابق سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج مارکیٹ میں ‏24 کیرٹ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ 25 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

‏دوسری جانب دس گرام سونے کے بھاو 1286 روپے بڑھکر 194344 روپے ہوگئے جبکہ چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 2148 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close