تجارتسندھ

پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی

لاہور: 2500 فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے جسے انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے

پاکستان ریلوےکی جانب سے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 2500 فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے جسے انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی، اس دوران ٹرین 60کلو میٹر رفتار تک گئی جب کہ ٹرین کی اوسط رفتار 38کلو میٹر رہی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس مال گاڑی سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close