تجارت
مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپےکم ہوگئی،24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 9 سو روپے پر آ گئی۔
اس کےعلاوہ 515 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کےبھائو 1 لاکھ 94 ہزار 530 روپے پر آگئے،دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کم ہوکرفی اونس سونے کے ریٹ 2170 ڈالرپرآگئے۔