تجارت

حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔ واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس بار خاص بات یہ ہے کہ قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ کے بجائے اوگرا نے کیا ہے۔ اوگرا نے یہ اعلان وزیر خزانہ کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close