ڈالر مزید سستا ہو گیا ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 95 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 278 روپے 14 پیسے پر بند ہو گیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکسں 303 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 455 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔