حکومت فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر پر 60 روپے لیوی لے رہی ہے
ذرائع کے مطابق کل سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے, ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر پر 60 روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لٹر لیوی کی مد میں صارفین سے اکٹھے کر رہی ہے۔