ملک میں آج فی تولہ سونےکی قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جیم اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپےکا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے ہوگئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔، جہاں سونا 2 ڈالر اضافے سے 2322 ڈالر فی اونس ہوگیا۔