تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے تک کمی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی کمی ہوگئی۔

جیولرز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے نیچے آگئی، ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوکر دو لاکھ 48 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا1630روپے کمی سے 213048 روپے پر آگیا۔

قبل ازیں عالمی منڈی میں فی اونس سونا21 ڈالر سستا ہوگیا، جس سے فی اونس سونے کی نئی قیمت 2418 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close