اسلام آبادتجارت

غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی

اسلام آباد: اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی کی فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

غیر معیاری سلنڈرز میں گیس بیچنے والوں اور ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس ضمن میں ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ غیر قانونی اور خطرناک قرار دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطۂ اخلاق بنا دیے گئے ہیں، ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے۔

اوگرا حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، اس حوالے سے مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close