تجارت

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری کے آغاز پر انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہوگئی۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعے کو ایم ایس سی آئی ایشیا ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئرز مارکیٹ انڈیکس میں گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے، جس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی آمد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا، 00 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اِضافے سے 75 ہزار 620 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close