تجارت
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 17 ڈالر کمی کے بعد 2335 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزسونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔