تجارت

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان آج بھی برقرار

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آگئی۔ روز ڈالرکی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری کے دوران ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالرکا ریٹ 278 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 75 ہزار 648 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close