ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3086 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔