تجارت

ملکی درآمدات کا حجم ماہانہ بنیادوں پر 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا

آئی ایم ایف کی شرط پر امپورٹ پالیسی میں نرمی کے باعث مئی میں ملکی درآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک نے درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ پاکستان کی ماہانہ درآمدات اوسطا سوا 4 ارب ڈالر سے بڑھتے بڑھتے پانچ ارب ڈالر پر کا جا پہنچی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک فیصد بڑھ کر دو ارب 10 کروڑ ڈالر رہا۔ مئی میں پاکستان نے 4 ارب 95 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کیں جبکہ اس عرصے میں پاکستان سے دو ارب 84 کروڑ ڈالر کی اشیا باہر برآمد کی گئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 29 فیصد اور درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ستر کروڑ ڈالر رہا۔ 11 ماہ میں درآمدات 49 ارب 85 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 28 ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہیں۔

بینکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر پاکستان امپورٹ پالیسی بتدریج نرم کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close